منتخب احادیث

Page 69 of 88

منتخب احادیث — Page 69

بیٹھے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے کندھے پر رکھا اور فرمایا اگر ایمان ثریا کے پاس بھی پہنچ گیا ہو ( زمین سے اُٹھ گیا ہو) تو ان لوگوں میں سے کچھ لوگ اسے واپس لے آئیں گے ( یعنی آخرین سے مراد بنائے فارس ہیں جن میں سے مسیح موعود ہو نگے اور ان پر ایمان لانے والے صحابہ کا درجہ پائیں گے)۔۷- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكُنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيْبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْحَرْبَ وَيَفِيْضُ الْمَالَ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ اَحَدٌ حَتَّى تَكُونَ السَّجْدَةُ الْوَاحِدَةُ خَيْرًا مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، ثُمَّ يَقُولُ اَبْوَهُرَيْرَةَ وَاقْرَؤُا إِنْ شِئْتُمْ وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا۔(بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے عنقریب تم میں ابن مریم (یعنی مثیل مسیح) نازل ہونگے۔صحیح فیصلہ کرنے والے۔عدل سے کام لینے والے ہونگے۔صلیب کو توڑیں گے۔خنزیر کو قتل کریں گے لڑائی کو ختم کریں گے ( یعنی اس کا زمانہ مذہبی جنگوں کے خاتمہ کا زمانہ ہوگا اسی طرح وہ روحانی مال بھی لگا ئیں گے لیکن کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ایسے وقت میں ایک سجدہ دنیا و مافیھا سے بہتر ہو گا ( یعنی مادیت کے فروغ کا زمانہ ہوگا ) یہ روایت کرتے 69