منتخب احادیث

Page 68 of 88

منتخب احادیث — Page 68

امام مہدی کی بعثت ٨٦ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ فَلَمَّا قَرَأَ : وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ، قَالَ رَجُلٌ مَّنْ هُؤُلَاءِ يَارَسُوْلَ اللهِ؟ فَلَمْ يُرَاجِعُهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَأَلَهُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَالَ وَفِيْنَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ قَالَ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى سَلْمَانَ ثُمَّ قَالَ : لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ القُرَيَالْعَالَهُ رِجَالٌ مِنْ هؤلاء۔(بخاری کتاب التفسير سورة جمعة و مسلم،صفحہ۱۷۰) حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے کہ آپ پر سورہ جمعہ نازل ہوئی۔جب آپ نے اس سورہ کی آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهم “ پڑھی (یعنی کچھ بعد میں آنے والے لوگ بھی ان صحابہ میں شامل ہیں جو ابھی ان کے ساتھ نہیں ملے ) تو ایک شخص نے پوچھا یہ لوگ کون ہیں جو درجہ تو صحابہ کا رکھتے ہیں لیکن ان میں ابھی شامل نہیں ہوئے۔تو آپ نے اس کا کوئی جواب نہ دیا۔اس آدمی نے تین دفعہ یہ سوال دُہرایا۔روای کہتے ہیں کہ حضرت سلمان فارسی اس وقت ہمارے درمیان 68