منتخب احادیث — Page 10
محبت الہی ١٠- عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَانَ مِنْ دُعَاءِ دَا وَدَعَلَيْهِ السَّلَامُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ ، اللهُمَّ اجْعَلْ حُبّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَّفْسِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ (ترمذی کتاب الدعوات) حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام ان الفاظ میں دُعا فرماتے تھے۔اے میرے آقا مجھ کو اپنی محبت کا سزاوار کر اور ان لوگوں کی محبت عطا کر جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور ایسے کام کرنے کا شوق (محبت) عطا کر جس سے تیری خوشنودی ( محبت ) حاصل ہو۔اے میرے آقا مجھکو میری زندگی کی محبت سے بھی بڑھ کر اور اپنے عزیز واقرباء کی محبت سے بھی بڑھ کر اور اُس شخص کی ٹھنڈے پانی کی خواہش سے بھی بڑھ کر جو سخت دھوپ میں گرمی سے مر رہا ہو ان سب سے بڑھ کر اپنی محبت عطا کر۔-11 ١١ - عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَ فِيْهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيْمَانِ : أَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ اَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَأَنْ تُحِبَّ الْمَرْءِ لا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلهِ، وَأَنْ يُكْرَةَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ 10