منتخب احادیث

Page 41 of 88

منتخب احادیث — Page 41

۵۱- عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ابْغَضُ الْحَلَالِ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ الطَّلَاقُ (ابو داؤد کتاب الطلاق باب في كراهية الطلاق) حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حلال اور جائز باتوں میں سے اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ مبغوض اور ناپسندیدہ بات طلاق ہے ( یعنی ضرورت کی بنا پر اس کی اجازت تو ہے لیکن ہے خدا کو سخت ناپسند ) ۵۲ - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَانَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي (ابوداؤد) حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل ( بیوی بچوں) سے سب سے بہتر سلوک کرنے والا ہے اور میں تم سب سے زیادہ اپنے اہل سے اچھا سلوک کرتا ہوں۔41