منتخب احادیث

Page 24 of 88

منتخب احادیث — Page 24

حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر ( یعنی اللہ اکبر ) کہہ کر نماز شروع کرتے۔اس کے بعد سورۃ فاتحہ پڑھتے جب رکوع کرتے تو نہ سر کو او پر اُٹھا کر رکھتے نہ نیچے جھکاتے بلکہ پیٹھ کے برابر اور ہموار رکھتے اور جب رکوع سے اٹھتے تو سیدھے کھڑے ہو کر پھر سجدہ میں جاتے اور جب سجدہ سے سر اُٹھاتے تو پوری طرح بیٹھنے کے بعد دوسرا سجدہ کرتے اور پھر دورکعتوں کے بعد تشہد کے لیے بیٹھتے اپنا دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور بایاں بچھا دیتے اور اس طرح بیٹھ کر تشہد پڑھتے اور شیطان کی طرح بیٹھنے یعنی ایڑیوں پر بیٹھنے سے منع فرماتے اور سجدہ میں باز و بچھانے سے منع فرماتے جس طرح کہ کتا اپنے بازو بچھا کر بیٹھتا ہے آخر میں آپ السلام علیکم و رحمتہ اللہ کہہ کر نماز ختم کرتے۔۲- عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَى الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ تَعَالَى ؟ قَالَ : الصَّلوةُ عَلَى وَقْتِهَا : قُلْتُ ثُمَّ الى ؟ قَالَ : بِرُّ الْوَالِدَيْنِ قُلْتُ : ثُمَّ أَيُّ ، قَالَ : الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ (بخاری کتاب الجهاد باب فضل الجهاد والسير) حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کونسا عمل اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسند ہے آپ نے فرما یا وقت پر نماز پڑھنا میں نے عرض کی اس کے بعد کون سا؟ آپ نے فرما یا ماں باپ سے نیک سلوک کرنا پھر میں نے عرض کی کہ اس کے بعد کونسا؟ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا۔۲۹ - عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مُرُوا أَوْلَادَكُمْ 24