منتخب احادیث

Page 25 of 88

منتخب احادیث — Page 25

بِالصَّلوةِ وَهُمْ أَبْنَاءُ سَبْعِ سِنِينَ وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا وَهُمْ ابْنَاءُ عَشْرِ وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ۔(ابو داؤد باب متى يؤمر الغلام بالصلوة مسند احمد جلد ۲ صفحه۱۸۰) حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جا ئیں تو انہیں نماز پڑھنے کی تاکید کرو اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز نہ پڑھنے پر سختی کرو اور اس عمر میں ان کے بسترے بھی الگ کر دو۔۳۰ - عَنْ فَاطِمَةَ الزُّهْرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، قَالَ : بِسْمِ اللهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ قَالَ : بِسْمِ اللهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ۔( مسند احمد حدیث فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلد ۲ صفحہ ۲۸۳) ۳۰- حضرت فاطمتہ الزہرا بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہونے لگتے تو یہ دُعا پڑھتے۔اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اللہ کے رسول پر سلامتی ہو، اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش اور اپنی رحمت کے دروازے میرے لئے کھول دے۔“ اور جب آپ مسجد سے نکلنے لگتے تو یہ دعا مانگتے۔اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے رسول پر سلامتی ہو۔اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش۔اور میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔“ 66 25