منتخب احادیث

Page 3 of 88

منتخب احادیث — Page 3

اللہ تعالیٰ کے نام کی عظمت -٣- عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمَا قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ : وَالسَّمَوتُ مَطوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ ، سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ۔قَالَ يَقُولُ اللهُ أَنَا الْجَبَّارُ، أَنَا الْمُتَكَثِرُ، أَنَا الْمَلِكُ، أَنَا الْمُتَعَالُ يُمَجِدُ نَفْسَهُ قَالَ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَدُّدُهَا، حَتَّى رَجِفَ بِهَا الْمِنْبَرُ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيَخِرُّ بِهِ (مسند احمد صفحه ۸۸ جلد ۲) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر بیٹھے ہوئے یہ آیت تلاوت فرمائی۔وَالسَّمَوتُ مَطوِيتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ۔۔که آسمان اور زمین دونو ( قیامت کے دن ) اللہ تعالیٰ کے دائیں ہاتھ میں لیٹے ہوئے ہونگے وہ پاک ہے اور بہت بلند ہے ان شریکوں سے جو لوگ اس کے مقابل میں ٹھہراتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ : میں بڑی طاقتوں والا اور نقصان کی تلافی کرنے والا ہوں۔انتہائی بلند مرتبہ والا اور انتہائی بلندشان والا بادشاہ ہوں۔اللہ تعالیٰ اس طرح اپنی ذات کی حمد اور بزرگی بیان کرتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ کو اس قدر جوش سے دہراتے چلے گئے کہ منبر زور سے ہلنے لگا 3