منتخب احادیث — Page 2
عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے سنا جبکہ وہ منبر پر تھے کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ فرماتے تھے کہ سب اعمال کا انحصار تو نیتوں پر ہوتا ہے اور ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی بدلہ ملتا ہے۔پس جس نے اللہ تعالیٰ اور رسول کی خاطر ہجرت کی اس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور رسول کی خاطر ہوگی اور جس نے دنیوی مقاصد کے حصول کی نیت کی اس کو دنیوی مقاصد حاصل ہونگے اور اگر کسی نے کسی عورت کے ساتھ نکاح کرنے کے مقصد سے ہجرت کی تو اس کی ہجرت اسی امر کے لئے ہوگی جس کے لئے اس نے ہجرت کی۔( بخاری ) -r عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِ وبْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللهُ عَنْهُ۔(بخاری کتاب الایمان باب المسلم من سلم۔۔۔حضرت عبداللہ بن عمر و ابن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ۔اصل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان سلامتی میں رہیں اور اصل مہاجر وہ ہے جو اس بات کو جسے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے چھوڑ دے۔(بخاری) 2