سیرة النبی ﷺ — Page 133
تلاشی کرو۔کیونکہ نشانِ پا یہاں تک ہی آکر ختم ہو جاتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ یہاں انسان کا گزر اور دخل کیسے ہو۔مکڑی نے جالا تنا ہوا ہے، کبوتر نے انڈے دئے ہوئے ہیں۔اس قسم کی باتوں کی آوازیں اندر پہنچ رہی ہیں اور آپ بڑی صفائی سے ان کو سن رہے ہیں۔ایسی حالت میں دشمن آئے ہیں کہ وہ خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔اور دیوانے کی طرح بڑھتے ، آئے ہیں، لیکن آپ کی کمال شجاعت کو دیکھو کہ دشمن سر پر ہے اور آپ اپنے رفیق صادق صدیق کو فرماتے ہیں۔لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا۔یہ الفاظ بڑی صفائی کے ساتھ ظاہر کرتے ہیں آپ نے زبان ہی سے فرمایا۔کیونکہ یہ آواز کو چاہتے ہیں۔اشارہ سے کام نہیں چلتا باہر دشمن مشورہ کر رہے ہیں اور اندر غار میں خادم و مخدوم بھی باتوں میں لگے ہوئے ہیں۔اس امر کی پروا نہیں کی گئی کہ دشمن آواز سن لیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ پر کمال ایمان اور معرفت کا ثبوت ہے۔خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا بھروسہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شجاعت کے لئے تو یہ نمونہ کافی ہے۔( ملفوظات [ 2003 ایڈیشن جلد 1 صفحہ 250،251) لکھا ہے کہ جب آپ ہجرت کر کے نکلے اور غار میں جاکر پوشیدہ ہوئے تو دشمن بھی تلاش کرتے ہوئے وہاں جا پہنچے۔اُن کی آہٹ پاکر حضرت ابو بکر گھبرائے تو اللہ تعالیٰ نے وحی کی اور آنحضرت ملی الم نے فرمایا : لا تحزن إنّ الله مَعَنَا (التوبه : ٤٠) کہتے ہیں کہ وہ نیچے اتر کر اس کو دیکھنے بھی گئے۔مگر خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ غار کے منہ پر مکڑی نے جالا تن دیا تھا۔اسے دیکھ کر ایک نے کہا کہ یہ جالا تو ( آنحضرت صلی علی کم کی پیدائش سے بھی پہلے کا ہے۔اس لیے وہ واپس چلے آئے۔یہی وجہ ہے کہ جو اکثر اکابر عنکبوت سے محبت کرتے آئے ہیں“ (ملفوظات [2003 ایڈیشن] جلد 4 صفحہ 390-389) پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک وفادار رفیق کے ساتھ جو صدیق اکبر تھا شہر سے باہر جاکر ایک غار میں چھپ گئے جس کا نام ثور تھا جس کے معنے ہیں ٹوران فتنہ { یہ نام پہلے سے پیشگوئی کے طور پر چلا آتا تھا تا اس واقعہ کی طرف اشارہ ہو } غرض جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جا کر غار ثور میں چھپ گئے تب دشمنوں نے تعاقب کیا اور غار ثور تک سراغ پہنچا دیا۔اور سراغ چلانے والے نے اس بات پر زور دیا کہ یقینا وہ اس غار کے اندر ہیں یا یوں کہو کہ اس سے آگے آسمان پر چلے گئے کیونکہ سراغ آگے نہیں چلتا۔مگر چند مکہ کے رئیسوں نے کہا کہ اس بڑھے کی عقل ماری گئی ہے غار پر تو کبوتری کا 133