سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page xv of 304

سیرة النبی ﷺ — Page xv

بسم الله الرحمن الرحیم پیش لفظ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت و سوانح پر بلاشبہ سینکڑوں ہزاروں کتب لکھی جاچکی ہیں اور آئندہ بھی لکھی جاتی رہیں گی لیکن آپ کے عاشق صادق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مختلف مواقع پر جس کمال محبت و عقیدت کے ساتھ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و سوانح بیان فرمائی ہے اس کی مثال ملنانا ممکن ہے۔در حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے محبوب نبی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق و محبت اور اطاعت و غلامی سے ہی مامور من اللہ ہونے کا شرف پایا۔آپ کی حیات مبارکہ کا ہر پہلو اور تحریر و تقریر کا ہر لفظ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں مخمور تھا۔جہاں ایک طرف آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور حیات مبارکہ کے واقعات اپنی تحریرات و ملفوظات میں بیان فرمائے ہیں وہاں ایک غیور عاشق کی طرح اپنے محبوب پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات بھی غیر معمولی رنگ میں عطا فرمائے ہیں۔مکرم آصف احمد خان صاحب نے بڑی محنت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات و فرمودات سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اخذ کر کے انہیں کتابی صورت میں ترتیب دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی طباعت بابرکت فرمائے۔آمین خاکسار منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف جنوری ۲۰۱۸ xii