سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page xvi of 304

سیرة النبی ﷺ — Page xvi

بسم اللہ الرحمن الرحیم اظہار تشکر ہم اللہ تعالیٰ کے بیحد شکر گزار ہیں کہ جماعت احمدیہ کینیڈا کو یہ کتاب جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے ارشادات و فرمودات پر مبنی سیرت النبی صلی ا م بلحاظ ترتیب زمانی مرتب کی گئی ہے طبع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ علی ذلک۔اس کتاب کو مکرم آصف احمد خان صاحب مربی سلسلہ احمدیہ استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا نے نہایت محنت و دلی خلوص سے مرتب کیا ہے۔اس کتاب میں مؤلف نے جس طرز اور ترتیب سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے ارشادات کو قلمبند کیا ہے وہ نہایت عمدہ و دلکش ہے اور قارئین کے لئے محبت رسول صلی ا یکم کو بڑھانے والی ہے۔نیز اس کتاب کے مطالعہ سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عشق اور فہم و عرفانِ سیرت کا بھی ادراک ملتا ہے۔اس کتاب کے مسودہ کا وکالت تصنیف لندن کی ہدایت پر ریسرچ سیل ربوہ نے باریک بینی سے جائزہ لیا اور قیمتی مشوروں اور تجاویز کے ساتھ اسے موقر بنانے میں مدد کی۔ان تمام ضروری مراحل کے بعد کتاب کے حتمی مسودہ کی منظوری مکرم و محترم منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل التصنیف لندن نے فرمائی۔فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محبت رسول و فہم سیرت میں بڑھاتا چلا جائے اور ہمیں پیارے امام حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور خوشنودی سمیٹنے والا بنائے جن کی پر شفقت دعاؤں اور برکت سے ہمیں ہر کام کی توفیق ملتی ہے۔آمین شیخ عبد الودود نیشنل سیکرٹری اشاعت جماعت احمدیہ کینیڈا xiii