سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 42 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 42

مادری زبان کو سیکھ سکتے بلکہ پیدا ہوتے ہی دودھ پلانے کے لئے ایک دیہاتی اور گنوار دایہ کے سپر دکئے گئے اور دن رات ایک گنواری زبان سے ان کو واسطہ پڑا“ (روحانی خزائن جلد 23 چشمہ معرفت صفحه 256) تاریخ اسلام اور سیرت النبی کی ابتدائی کتب میں نبی اکرم صلی علیم کی تاریخ ولادت معین طور پر درج نہیں ہے لیکن بعد کے مورخین و محققین نے اصل تاریخ ولادت معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔اگر چہ اس میں بھی اختلاف موجود ہے۔بعض مورخین نے یہ تاریخ ولادت بیان کی ہے جو درست معلوم ہوتی ہے 9ر بیع الاول بمطابق 20 اپریل 571 بروز پیر (1) آنحضور صلی ایم کی ولادت کے وقت رونما ہونے والے بہت سے واقعات بیان کئے جاتے ہیں کہ ایک نور نے بصری کے محلات کو روشن کر دیا۔(2) در یہ کہ آپ کی ولادت کے وقت فارس کے ایوانوں میں زلزلہ آیا جس سے اس کے 14 ستون ٹوٹ گئے اور فارس کے مقدس آتشکدوں کی آگ بجھ گئی۔(3) نیز یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ آپ صلی می کنم مختون پیدا ہوئے (4) مکہ میں پید اہونے میں حکمت: میں دیکھتا ہوں گرمیوں کو بھی روحانی ترقی کے ساتھ خاص مناسبت ہے آنحضرت علی الم کو دیکھو کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے مکہ جیسے شہر میں پیدا کیا اور پھر آپ ان گرمیوں میں تنہا غارِ حرا میں جا کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتے تھے وہ کیسا عجیب زمانہ ہو گا۔آپ کہی ایک پانی کا مشکیزہ اُٹھا کر لے جاتے ہوں گے “ (ملفوظات [2003 ایڈیشن] جلد 4 صفحہ 316) اسم محمد واحمد : سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تحریرات میں نہایت تفصیل سے آنحضور صلی علیکم کا نام مبارک محمد اور احمد رکھے جانے کے متعلق پر معارف نکات بیان فرمائے ہیں۔42