سیرت احمد

by Other Authors

Page 106 of 131

سیرت احمد — Page 106

199 198 سادہ ہیں کہ آپ سے نوکری نہیں ہوگی۔وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔مگر میرے نزدیک بجائے نوکری کے اگر آپ کسی ٹھیکہ کی طرف توجہ فرما دیں تو یہ بہتر ہے۔اور میں اس وقت بمقام جالندھر غلہ منڈی میں برمکان زین العابدین اترا ہوا ہوں۔آپ کی ملاقات کا از حد شوق ہے لیکن وقت پر موقوف ہے۔زیادہ خیریت۔والسلام۔از طرف حامد علی السلام علیکم۔خاکسار غلام احمد از جالندھر از طرف مولوی عبد الکریم سہارنپوری السلام علیکم۔بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔محی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ ہیں روپے جو عزیزی سید ناصر شاہ صاحب نے اس عاجز کے لئے اور نیز مبلغ پانچ رو پہ جو عرب صاحب کے لئے بھیجے ہیں۔کل پچیس روپیہ روپے پہنچ گئے۔جزاکم اللہ خیرا یہ عاجز بباعث علالت لڑکی اب تک لدھیانہ میں رہا۔اب ۱۰۔مئی ۱۸۹۴ء کو لڑکی قضاء الہی فوت ہو گئی۔سواب انشاء اللہ ۱۴ مئی ۱۸۹۴ء کو قادیان کی طرف روانہ ہو جاؤں گا۔عزیزی ناصر شاہ صاحب کو بعد السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔پارسل مرسلہ آپ کا جو پار چات پاجامہ دکرتے۔کیلا اور سنگترے کا تھا پہنچ گیا۔جزاکم اللہ خیر الجزا۔مجھ کو بہت ندامت اور شرمندگی ہے۔کہ بیکاری اور تنگی کے ایام میں اس تکلیف اٹھانے کا وقت نہیں۔خدا تعالیٰ میرے عزیز دوست سید فضل شاہ صاحب کو برسر روزگار کرے۔نیز اپنی مرادات تک پہنچائے۔پھر مانگ کر بھی تکلیف دیا کریں گے۔مجھے خوب معلوم ہے کہ میرے عزیز دوست سید فضل شاہ صاحب کو مجھ سے بہت محبت اور اخلاص ہے اور وہ مخالف بد گو کے مقابل پر بوجہ جذبہ اخلاص صبر نہیں کر سکتے۔ہمارے لئے یہ دن صبر اور حلم کے ہیں۔ہمیں یہی چاہئے۔کہ لوگ گالیاں دیں اور ہم اس کی برداشت کریں۔آخر حق غالب آجایا کرتا ہے اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔ہمارے بولنے کی حاجت نہیں۔کام کرنے والا آسمان پر کر رہا ہے۔اس عاجز کو خود سید فضل شاہ صاحب کے لئے خیال ہے اور بغیر یاد دہانی کے دعا کر رہا ہوں۔آج خط کے پڑھنے کے بعد بھی دعا کی۔اور آپ کے لئے بھی۔آج رسالہ فتح اسلام اور توضیح مرام روانہ خدمت کرتا ہوں۔ازالہ اوہام جس وقت آیا روانہ خدمت کروں گا۔علیکم۔مضمون واحد ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از محله اقبال گنج اپنے حالات سے مطلع فرمایا کریں۔والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ لدھیانہ۔بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔محی مشفقی اخویم نشی کرم الہی صاحب سید فضل شاہ صاحب۔السلام علیکم اقبال گنج ۱۹۔اپریل ۱۸۹۱ء۔عزیزی محی سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم و رحمتہ الله وبركاته ! 1