سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 464
سيرة النبي عمال 464 جلد 4 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہر اُس ہاتھ کو تو ڑ دیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صلى الله خلاف اٹھا، ہر اُس زبان کو کاٹ دیا جس نے محمد رسول اللہ ﷺ کے خلاف بدزبانی اور بدگوئی کا ارادہ کیا اور آئندہ بھی ہر وہ ہاتھ توڑ دیا جائے گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ صلى الله علیہ وسلم کے خلاف اٹھے گا۔اور ہم جانتے ہیں کہ جس شخص کے دل میں رسول کریم ہے کی ایک ذرہ بھر بھی محبت ہے وہ آج نہیں تو کل ہمارے پاس آئے گا۔ہم سپاہی ہیں جو محمد رسول اللہ علیہ کے سامنے آپ کی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں۔جس طرح انصار نے کہا تھا کہ يَا رَسُولَ اللہ ! ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے اسی طرح ہم آپ کے آگے بھی لڑ رہے ہیں اور آپ کے پیچھے بھی لڑ رہے ہیں، آپ کے دائیں بھی لڑ رہے ہیں اور آپ کے بائیں بھی لڑ رہے ہیں۔ہمارے آدمی دنیا کے ہر ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس لئے پھیلے ہوئے ہیں کہ تا محمد رسول اللہ علیہ کی عزت دنیا میں قائم کریں۔پس وہ لوگ جو ہم پر تیر چلاتے ہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ وہ بے شک تیر چلاتے چلے جائیں ہم ان کے تیروں سے ڈرنے والے نہیں۔بیشک وہ اس وقت زیادہ ہیں اور ہم تھوڑے مگر ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر وہ شخص جس کے دل میں رسول کریم ﷺ کی ذرہ بھر بھی محبت ہے وہ آج نہیں تو کل ہم سے ضرور ملے گا اور جو ہم سے نہیں ملتا وہ رسول کریم ﷺ کا سچا عاشق نہیں کہلا سکتا۔اس کا دل مردہ ہے اور مردہ کو لے کر ہم نے کیا کرنا ہے۔“ الفضل مسیح موعود نمبر 28 مارچ 1958 ء) 1: السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 376 باب غزوة بدر الكبرى مطبوعہ بیروت لبنان2012ء 2: السيرة النبوية لابن هشام جلد 1 صفحہ 681 زیر عنوان بناء العريش لرسول الله مطبوعہ دمشق 2005 ء آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 226 مطابق ایڈیشن 2008 ء ن صلى الله