سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 454
سيرة النبي علي 454 جلد 4 رشتہ داروں سے سلوک 27 دسمبر 1938ء کو جلسہ سالانہ قادیان میں مستورات سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا:۔صلى الله رسول کریم ﷺ کو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کس قدر اپنے رشتہ داروں کے جذبات کا خیال رکھتے تھے۔ایک دفعہ آپ گھر میں تشریف لائے دیکھا کہ آپ کی بیوی اُمّ حبیبہ (جو ابو سفیان کی بیٹی تھی ) کی ران پر اپنے بھائی کا سر ہے اور وہ ان کے بالوں سے کھیل رہی ہیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا اُمّ حبیبہ! کیا آپ کو معاویہ بہت پیارا ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں۔آپ نے فرمایا مجھے بھی بہت پیارا ہے۔“ (مصباح جنوری 1939ء)