سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 455 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 455

سيرة النبي علي 455 جلد 4 رسول کریم ﷺ کی شجاعت رسول 27 دسمبر 1938ء کو جلسہ سالانہ قادیان میں خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے بیان فرمایا :۔حنین کی جنگ میں جبکہ چار ہزار مشاق تیرانداز آپ پر تیروں کی بارش برسا صلى الله رہا تھا اور رسول کریم ﷺ کے گرد صرف بارہ آدمی رہ گئے تھے اُس وقت صحابہ آپ کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں يَارَسُولَ اللہ ! یہاں کھڑے رہنے کا موقع نہیں، آپ کی زندگی کے ساتھ اسلام کی زندگی وابستہ ہے، آپ کسی محفوظ مقام میں چلیں، جب دشمن کے حملہ کا زور ٹوٹ جائے گا تو ہم پھر اسلامی لشکر کو جمع کر کے اس پر حملہ کردیں گے۔چنانچہ بعض صحابہ اسی جوش میں آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑ لیتے ہیں مگر رسول کریم علیہ فرماتے ہیں چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ کو اَنَا النَّبِيُّ لا كَذِب 1 میں نبی ہوں جھوٹا نہیں ہوں۔“ (الفضل مسیح موعود نمبر 28 مارچ 1958 ء) 1: بخارى كتاب الجهاد والسير باب من قاد دابة غيره فى الحرب صفحہ 474 حدیث نمبر 2864 مطبوعہ ریاض مارچ 1999 الطبعة الثانية