سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 414 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 414

سيرة النبي علي 414 جلد 4 مجلس میں بیٹھے تھے کہ پاس سے ایک نوجوان گزرا جو نہایت لمبا مضبوط اور قوی الجثہ تھا اور بڑی تیزی سے اپنے کسی کام کے لئے دوڑتا ہوا جا رہا تھا۔بعض صحابہ نے اسے دیکھ کر تحقیر کے طور پر کوئی ایسا لفظ کہا جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ جا تیرا بُرا ہو اور کہا کہ اگر اس کی جوانی اللہ کے رستہ میں کام آتی تو کیسا اچھا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا یہ کہنے کا کیا مطلب ہوا کہ تیرا بُرا ہو۔جو شخص اس لئے تیزی سے کوئی کام کرتا ہے کہ اس سے اپنی بیوی کو فائدہ پہنچائے تو وہ خدا کی ہی راہ میں کام کر رہا ہے اور جو شخص اس لئے دوڑتا اور پھرتی سے کام کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے کھلانے پلانے کا بندو بست کرے تو وہ خدا ہی کی راہ میں کام کر رہا ہے۔ہاں جو شخص اس لئے دوڑتا ہے کہ لوگ اُس کی تعریف کریں اور اُس کی طاقتوں کی داد دیں تو وہ شیطان کی راہ میں کام کرتا ہے۔مگر حلال روزی کے لئے کوشش کرنا اور کما کر گزارہ کرنا تو سبیل اللہ میں شامل ہے۔(10) جائیداد کی حفاظت کا حکم اسی طرح اسلام نے جائیدادوں کی حفاظت کے متعلق خاص طور پر احکام دیئے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی جائیداد بیچ کر کھا جاتا ہے تو وہ کسی کام کا نہیں اور وہ اس قابل ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو برکت دے۔“ انقلاب حقیقی صفحہ 114 تا 118 مطبوعہ سٹیم پریس قادیان پبلشر مولوی عبد الرحمن انور ) 1: كنز العمال جلد 3 صفحہ 3 حدیث نمبر 5137 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى 2 كنز العمال جلد 3 صفحہ 16 حدیث نمبر 5217 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى 2 كنز العمال جلد 1 صفحہ 37 حدیث نمبر 65 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى 4: کنز العمال جلد 4 صفحہ 454 حدیث نمبر 11354 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى (مفهوماً) 5: کنز العمال جلد 3 صفحہ 352 حدیث نمبر 6891 مطبوعہ دمشق 2012ء الطبعة الاولى ( مفهوماً) الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحه 41 مطبوعه مصر 1321ه