سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 402
سيرة النبي علي 402 جلد 4 رسول کریم ﷺ کی سیرت کے متفرق حصے علی 28 دسمبر 1937ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے ایک خطاب فرمایا جو انقلاب حقیقی کے نام سے شائع ہوا اس میں رسول کریم ﷺ کی 66 الله سیرت کا درج ذیل الفاظ میں ذکر فر مایا :۔حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں مذہب کی عمارت تکمیل کے قریب پہنچ گئی تھی مگر ابھی پوری تکمیل نہ ہوئی تھی۔سو اس کام کے لئے سید ولد آدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور یہ دور دور محمدی ہے۔جامع کمالات انبیاء محمد مصطفی یا آپ آدم بھی تھے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اپنا خلیفہ تجویز کیا اور صحیح تمدن کے قیام کا کام آپ کے سپرد کیا۔آپ نوح بھی تھے کہ آپ کو فرمایا گیا إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوح 1 پس نوح والا پیغام بھی آپ کی وحی میں شامل تھا۔آپ ابراہیم بھی تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ثُمَّ اَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ 2 کہ اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم) ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ تو ابراہیم بھی بن جا۔کوئی کہے بن جا کہنا تو ایک حکم ہے اس کا کیا ثبوت ہے کہ آپ واقعہ میں ابراہیم بن بھی گئے تھے ؟ سو ہم کہتے ہیں اس کا ثبوت بھی قرآن سے ہی ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُل هذِهِ سَبِيلِي اَدْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحْنَ اللهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ 3 دیکھ لو وہی وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ والا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی قف