سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 321 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 321

سيرة النبي عمال 321 جلد 4 تھے نہ کہ وہ جن جن کا نقشہ عام لوگوں کے دماغوں میں ہے۔اسی طرح ایک حدیث میں جس کے راوی حضرت جابر بن عبد اللہ ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھے پانچ ایسی خصوصیتیں دی گئی ہیں جو پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ان میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً کہ پہلے ہر نبی صرف اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً 2 مگر میں روئے زمین کے تمام آدمیوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔یہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قطعی طور پر بیان فرماتے ہیں کہ انبیائے سابقین میں ایک نبی بھی ایسا نہیں جو اپنی قوم کے سوا کسی اور قوم کی طرف مبعوث ہوا ہو۔لیکن مسلمان یہ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان جنوں اور طیور کی طرف بھیجے گئے تھے۔اگر واقعہ میں حضرت سلیمان جنوں اور طیور کی طرف مبعوث ہوئے تھے تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نَعُوذُ بِاللهِ درجہ میں بڑھ گئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو صرف انسانوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔“ 1: النساء : 80 2: البقرة: 55 66 فضائل القرآن نمبر 6 صفحہ 409 410 مطبوعه الشركة الاسلامیۃ لمیٹڈ ربوہ 1963ء) 3: نسائى كتاب الغسل والتيمم باب التيمم بالصعيد صفحه 58 حدیث نمبر 432 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى