سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 307
سيرة النبي عمال 307 جلد 4 گئے۔پھر آپ نے فرمایا بے شک یہ بات ایک نادان کے منہ سے نکلی ہے مگر اس کی وجہ سے اب تمہیں اس دنیا کی حکومت نہیں مل سکتی۔اب تمہاری خدمات کا بدلہ تمہیں حوض کوثر پر ہی ملے گا 1۔دیکھ لو تیرہ صدیاں گزر چکی ہیں اور چودھویں صدی گزر رہی ہے اس عرصہ میں ہر قوم ہی اسلام کی بدولت بادشاہ بنی ہے مگر کوئی انصاری بادشاہ نہیں ہوسکا۔سو بعض اوقات ایک شخص کا قول ساری قوم کیلئے نقصان کا موجب ہو سکتا ہے۔“ 66 ( الفضل 12 دسمبر 1936ء) 1:بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبى الله يعطى المؤلفة صفحه 523 حديث نمبر 3147 مطبوعہ رياض 1999 الطبعة الثانية