سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 243

سيرة النبي عمار 243 جلد 4 کہ فلاں کا یہ حال ہے اور فلاں کا یہ۔اور اصل کام کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔اسی وقت کے اندر رسول کریم ﷺ اپنی بیویوں کے حقوق بھی ادا کر تے تھے اور اتنی توجہ سے ادا کرتے تھے کہ ہر بیوی سمجھتی تھی کہ سب سے زیادہ میں ہی آپ کی توجہ کے نیچے ہوں۔پھر بیوی بھی ایک نہیں آپ کی 9 بیویاں تھیں اور 9 بیویوں کے ہوتے ہوئے ایک بیوی بھی یہ خیال نہیں کرتی تھی کہ میری طرف توجہ نہیں کی جاتی۔چنانچہ عصر کی نماز کے بعد رسول کریم ﷺ کا معمول تھا کہ آپ ساری بیویوں کے گھروں میں ایک چکر لگاتے اور ان سے ان کی ضرورتیں دریافت فرماتے۔پھر بعض دفعہ خانگی کاموں میں آپ ان کی مدد بھی فرما دیتے۔اس کام کے علاوہ جو میں نے بیان کئے ہیں اور بھی بیسیوں کام ہیں جو رسول کریم ﷺ سرانجام دیتے ہیں۔پس آپ کی زندگی کا کوئی لمحہ ایسا نہیں جو فارغ ہو مگر آپ بھی اسی ملیر یا والے ملک کے رہنے والے تھے۔“ ( الفضل 30 اپریل 1936 ء )