سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 155
سيرة النبي علي 155 جلد 4 ایک صحابی کے عشق رسول کی مثال حضرت مصلح موعود نے 7 دسمبر 1934ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔صلى الله رسول کریم علیہ کے ایک صحابی ایک جنگ میں قید ہو کر مکہ میں پہنچے۔کفار انہیں طرح طرح کے دکھ دیتے تھے اور مار دینے کا فیصلہ کر چکے تھے ایسی حالت میں ان سے کسی نے کہا کہ کیا تمہارے نزدیک اچھا نہ ہوتا کہ تم مدینہ میں آرام سے اپنے گھر میں بیٹھے ہوتے اور تمہاری جگہ یہاں محمد (ﷺ) ہوتے۔اگر ان صحابی کے دل میں اخلاص نہ ہوتا تو وہ کہتے کہ میرے ایسے نصیب کہاں مگر انہوں نے جواب دیا کہ تم تو یہ کہتے ہو مگر میں تو یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ میں گھر میں آرام سے بیٹھا ہوں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے پاؤں میں مدینہ ہی کی کسی گلی میں کا نا چھ جائے 1۔“ الله 66 ( الفضل 13 دسمبر 1934 ء) 1 اسد الغابة الجزء الثانى فى حالات زيد بن دثنة صفحه 195 مطبوعہ بیروت لبنان 2006ء