سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 53

سيرة النبي علي صرف کرتا ہے۔53 33 جلد 3 عیاش کی علامتیں یہ عیاش کی علامتیں ہوتی ہیں۔کوئی عیاش ایسا نہ ہوگا جو شراب کو نا پسند کرتا ہو۔کیونکہ عیاشی کے لئے غم و فکر سے علیحدگی ضروری ہوتی ہے۔اور چونکہ ہر انسان کو کوئی نہ کوئی غم لگا ہوتا ہے اس لئے شراب پی کر خود فراموشی حاصل کی جاتی ہے۔پھر عیاش کو عمد و کھانوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کے ذریعہ شہوت بڑھے۔پھر عیاش کو عمدہ سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ ان کے ذریعہ شہوت کے خیالات پیدا ہوں۔اس کے لئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ راگ و رنگ ہو، گانا بجانا ہو، تاکہ شہوانی خیالات کو طاقت حاصل ہو۔پھر عیاش با کرہ عورتوں کا متلاشی ہوتا ہے۔کبھی یہ نہ ہوگا کہ کوئی عیاش باکرہ عورتوں کو چھوڑ کر دوسری عورتیں پسند کرے۔اور باکرہ عورتوں سے بھی وہ کم عمر عورتوں کو تلاش کرتا ہے کیونکہ وہ کھیل تماشا ہی چاہتا ہے اور یہ کم عمری میں زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح طبعا بھی جس قدر رغبت چھوٹی عمر کی عورتوں سے ہو سکتی ہے بڑی عمر کی عورت سے نہیں ہو سکتی۔دوسرے مطلقہ یا بیوہ عورت کے متعلق یہ بھی خطرہ ہوتا ہے کہ اس نے پہلے خاوند دیکھا ہوتا ہے ممکن ہے میں اس سے کمزور ہوں اور اس کی نظر میں میری سبکی ہو۔پس وہ اس امتحان میں پڑنا نہیں چاہتا۔پھر عیاش آدمی کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک سے ایک بڑھ کرحسین عورت اس کے قبضہ میں آئے۔اسی طرح عیاش مرد عورت کو خوش کرنا اور اس کی خواہشات کو پورا کرنا ضروری سمجھتا ہے تا کہ وہ اس کی طرف زیادہ سے زیادہ رغبت کرے۔وہ عورتوں میں بے انصافی کرتا ہے۔ایک کو چھوڑ دوسری کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔دوسری کو چھوڑ کر تیسری کی طرف کیونکہ سب کی طرف توجہ کرنا اس کے مزے کو خراب کرتا ہے۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عیاش مرد عورتوں میں زیادہ وقت صرف کرتا ہے کیونکہ اس کے بغیر اس کی عیاشی کے میلان پورے ہی نہیں ہو سکتے۔یہ 9 باتیں ایسی ہیں کہ ان