سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 52
سيرة النبي علي 52 جلد 3 زمین آسمان کی جائے فخر کیونکر ہو جاتی۔آپ کے تقدس کے خلاف کچھ اعتراض بھی اہم اعتراضات کے جواب کئے جاتے ہیں۔میں ان میں سے تین اہم اعتراضات کے جواب بھی اس موقع پر بیان کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔میورلکھتا ہے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے بے شک بعض اصلاحات کیں لیکن تین خطرناک باتیں انہوں نے رائج کیں جو ان کی خدمات سے بہت زیادہ خطرناک تھیں۔اور انہوں نے ان کی نیکیوں کے پلڑہ کو بالکل ہلکا کر دیا ہے اور وہ آپ کی تعلیم طلاق، کثرت ازدواج اور غلامی کے متعلق ہے۔مسئلہ طلاق طلاق کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔یا تو اس پر بڑے زور شور سے اعتراض کئے جاتے تھے اور یا اب تمام ممالک میں اور تمام اقوام میں یہ مسئلہ جاری ہو رہا ہے اور دنیا نے فیصلہ کر دیا ہے کہ طلاق کا جائز نہ ہونا بہت بڑا ظلم ہے بلکہ امریکہ تو طلاق کے جواز میں اسلامی احکام سے بھی آگے نکل گیا ہے۔کثرت ازدواج باقی رہا بیویوں کے متعلق اعتراض۔سو زیادہ بیویاں کرنا اپنی ذات میں تو قابل اعتراض فعل نہیں ہے۔قابل اعتراض بات تو عیاشی ہے یعنی بعض عورتوں کی طرف ناجائز اور حد سے بڑھی ہوئی رغبت۔عیاشی کے لوازمات عیاشی کے لئے یہ چیزیں ضروری ہوتی ہیں۔(1) بڑا عیاش، شراب کا دلدادہ ہوتا ہے۔(2 ) عمدہ کھانوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(3) عمدہ سامانوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(4 ) راگ و رنگ کا دلدادہ ہوتا ہے۔(5 ) باکرہ عورتوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(6) پہلے سے زیادہ حسین عورتوں کو تلاش کرتا ہے اور کم عمر عورتیں تلاش کرتا ہے۔(7) عورتوں کی خواہشوں کا پابند ہوتا ہے۔(8) عورتوں میں بے انصافی کرتا ہے۔(9) ان کی صحبت میں زیادہ وقت