سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 443
سيرة النبي علي 443 جلد 3 اس میں بتایا کہ جب وہ رسول آئے گا تو لوگ کہیں گے عجیب ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لوگ کہا کرتے تھے إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا 13 نے یہ کتاب سنی ہے جو عجیب اور نرالی قسم کی ہے۔متی باب 21 آیت 42 میں بھی حضرت مسیح نے رسول کریم ﷺ کا نام عجیب رکھا ہے۔چنانچہ آتا ہے۔” یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب 14۔دوسری بات یہ کہی گئی تھی کہ اس کا نام مشیر ہوگا یعنی وہ مشورے دینے والا ہوگا۔اب ہم دیکھتے ہیں کیا رسول کریم ﷺ کے سوا کوئی ہے جس کے متعلق کہا گیا ہو کہ لوگ اس سے مشورے لیتے تھے ؟ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِيْنَ امَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجُولُكُمْ صَدَقَةً ذَلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 15 - اے مومنو! تمہاری عادت ہے کہ تم رسول سے مشورے لیا کرتے ہومگر رسول کا وقت بڑا قیمتی ہے تمہیں چاہئے کہ جب مشورہ لو تو مسکینوں کے لئے صدقہ کیا کرو۔یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہوگا۔اور اگر تم میں سے کوئی صدقہ نہ کر سکے تو اللہ اس کی کمزوری کو دور کرنے والا ہے۔حدیثوں میں آتا ہے بعض اوقات رسول کریم ﷺے جار ہے ہوتے تو کوئی بڑھیا آپ کو پکڑ کر کھڑی ہو جاتی کہ مجھے آپ سے مشورہ لینا ہے۔مسجد میں بھی لوگ آپ سے مشورہ کرنے کیلئے کھڑے ہو جاتے۔ایک دفعہ ایک شخص اتنی دیر آپ سے باتیں کرتا رہا کہ مسجد میں جو لوگ نماز پڑھنے آئے تھے وہ سو گئے۔تیسرا نام خدائے قادر بتایا گیا ہے۔توریت میں خدا کا لفظ مجازی معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے چنانچہ لکھا ہے ” پھر خداوند نے موسی سے کہا دیکھ میں نے تجھے فرعون کیلئے خدا سا بنایا‘ 16۔متی باب 21 آیت 40 میں حضرت مسیح مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔” جب انگورستان کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا۔“