سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 442

سيرة النبي علي 442 جلد 3 بال ہونے کے ساتھ یہ بھی پیشگوئی تھی کہ بال نہ پیچ دار ہوں گے اور نہ بالکل سیدھے اور یہی حضرت علی بیان کرتے ہیں۔پھر حضرت سلیمان علیہ السلام آپ کا رنگ سرخ و سفید بیان کرتے ہیں اور حضرت علی رسول کریم عملے کے رنگ کے متعلق فرماتے ہیں ابيَضُ مُشْرَب 10 اور مُشْرَب کے معنی لغت والے یہ لکھتے ہیں کہ ایسا سفید رنگ جس میں سرخی ملی ہوئی ہو 11۔پھر حضرت سلیمان نے یہ فرمایا کہ وہ جھنڈے کی مانند کھڑا ہوگا یعنی چھوٹے قد کا نہ ہوگا۔اور رسول کریم ﷺ کے متعلق بھی آتا ہے کہ آپ کا قد ایسا تھا جو لمبائی کی طرف مائل تھا۔گویا حضرت سلیمان کی بیان کی ہوئی سب باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں اور رسول کریم ﷺ کی زلفیں تو اس قدر مشہور ہیں کہ لوگ ان کے متعلق شعر کہا کرتے ہیں۔رسول کریم اللہ کے بارہ میں یسعیاہ نبی کی پیشگوئی اب ہم کچھ اور نیچے چلتے ہیں تو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے سات سو سال بعد اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے تیرہ سو سال بعد یسعیاہ نبی کے زمانہ میں آتے ہیں۔یہ پھر حضرت ابرا ہیم ، حضرت موسیٰ اور حضرت سلیمان کی بات کو دہراتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں:۔”ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اس کے کاندھے پر ہوگی۔اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے عجیب، مشیر، خدائے قادر ، ابدیت کا باپ (انگریزی میں ہے Everlasting Father یعنی ہمیشہ رہنے والا باپ) سلامتی کا شہزادہ۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک بند و بست کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔رب الافواج کی غیوری یہ کرے گی 12۔