سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 376

سيرة النبي علي 376 ایک نئے نام سے کہلائے گا جسے خداوند کا مونہہ خود رکھ دے گا 57۔جلد 3 سوائے اسلام کے دنیا میں کوئی مذہب نہیں جس کا نام خدا تعالیٰ نے رکھا ہو۔چنانچہ اسلام کے متعلق ہی فرمایا ہے وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ، دوسری پیشگوئی بھی اسی کے ساتھ لکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ :۔58 " تو آگے کو متروکہ نہ کہلائے گی اور تیری سرزمین کا کبھی پھر خرابہ نام نہ ہوگا بلکہ 66 تو حفیضیاہ کہلائے گی‘ 59۔یہ پیشگوئی بھی اسلام کے متعلق ہی ہے۔چنانچہ مکہ کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ دَخَلَهُ كَانَ مِنَّا 60 جو اس میں داخل ہو وہ امن میں آجاتا ہے۔پھر حضرت مسیح کہتے ہیں :۔مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے۔لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گا 61۔اب دیکھو اس میں کتنی علامتیں رسول کریم ﷺ کی بیان کی گئی ہیں :۔اول یہ کہ آنے والا نبی ایسی تعلیم دے گا جو مسیح تک کسی نے نہیں دی۔گویا وہ سب سے بڑھ کر تعلیم دے گا۔(2) وہ ساری باتیں کہے گا یعنی کامل تعلیم دے گا اور اس کے بعد اور کوئی اس سے بڑھ کر تعلیم نہیں لائے گا۔( 3 ) وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہے گا بلکہ کلام اللہ لائے گا۔(4) اس کلام اللہ میں آئندہ کی خبریں ہوں گی۔(5) وہ کلام مجھے ( یعنی مسیح ) پر دشمنوں کے عائد کردہ الزامات کو دور کرے گا۔یہ سب باتیں رسول کریم ﷺ پر صادق آتی ہیں۔پہلی بات حضرت مسیح نے