سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 304
سيرة النبي علي 304 جلد 3 رسول کریم ﷺ کے پانچی عظیم الشان اوصاف 8 نومبر 1931ء کو جماعت احمد یہ لاہور نے بریڈ لاء ہال لاہور میں ایک وسیع جلسہ کیا جس میں بڑی کثرت سے لوگ شامل ہوئے۔اس جلسہ میں لالہ رام چند منچندہ اور مولوی محمد بخش مسلم نے بھی سیرت کے حوالے سے تقاریر کیں۔حضرت مصلح موعود نے اس موقع پر درج ذیل تقریر فرمائی :۔مجھے کئی دن سے بخار اور نزلہ کی شکایت ہے اور بیماری کی وجہ سے میں یہ خیال کرتا تھا کہ آج لاہور میں اس مقدس مضمون کے متعلق جو میرے نزدیک نہ صرف مسلمانوں کیلئے مقدس اور ضروری ہے بلکہ تمام دنیا کیلئے اور تمام مذاہب کیلئے مفید اور بابرکت ہے کچھ بیان نہ کر سکوں گا۔لیکن بعض حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ میں نے مناسب سمجھا خواہ گلے کی تکلیف اور بخار کی شکایت ہو تھوڑا بہت بلند یا پست آواز سے جس قدر بول سکوں بولوں اور اپنے صوبہ کے مرکز میں اس تحریک کے متعلق جس کی ابتدا میں نے کی ہے کچھ بیان کروں اور بتاؤں کہ اس کا اصل مقصد کیا ہے۔میں مختلف جماعتوں کی نظر میں اس اعتراض کے نیچے ہوں کہ بہت سے فتنے جو ملک میں پیدا ہوئے ان کی تحریک مجھ سے ہوئی ہے۔اسلام کی تعلیم بھی یہی ہے اور یوں بھی آج کل حریت کا زمانہ ہے اس لئے ہر شخص آزاد ہے کہ جو عقیدہ یا رائے چاہے رکھے اس لئے جو لوگ یہ خیال رکھتے ہیں جب تک ان کی تسلی نہ ہو جائے ان کا حق ہے کہ اپنے خیال پر قائم رہیں۔مگر جس طرح وہ آزاد ہیں کہ میری نیت کے متعلق جو رائے چاہیں قائم کریں اسی طرح میرا بھی حق ہے کہ جس بات کو حق سمجھوں اس کے