سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 285 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 285

سيرة النبي علي 285 جلد 3 صلى الله حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول علی روز نامہ الفضل قادیان نے 8 نومبر 1931ء کو خاتم النبین نمبر نکالا۔اس میں حضرت مصلح موعود کا درج ذیل مضمون شائع ہوا۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔غلامی کا سوال ایسا پیچیدہ سوال ہے کہ بہت ہی کم لوگوں نے اس کو سمجھا ہے اور بہت ہی کم لوگوں نے اسے سمجھنے کی کوشش کی ہے بلکہ افسوس ہے کہ اکثر لوگوں نے اس سوال کی پیچیدگی کو بھی محسوس نہیں کیا اور بغیر غور اور فکر کے اس کے متعلق رائے قائم کرنی شروع کر دی ہے۔غلامی نہ ہر زمانہ اور ہر ماحول میں بری قرار دی جاسکتی ہے اور نہ اسے کوئی شخص ایک جنبش قلم سے روک سکتا ہے۔جو شخص بھی نیچر کا یا ماضی کے ایک لمبے سلسلے کے پیدا کئے ہوئے ماحول کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے بغیر اس کے کہ اصولی طور پر اس کی تمام جزئیات کا علاج کرے وہ یقیناً اپنے ہاتھ سے اپنی ناکامی کی بنیاد رکھتا ہے۔اور عارضی طور پر اگر وہ دنیا کی نگاہوں میں مقبول بھی ہو جائے تو ہو جائے لیکن ضرور ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس کا حسن بدصورتی اور اس کی کامیابی ناکامی نظر آنے لگے گی۔اگر ہم غلامی کے سوال پر ٹھنڈے انسانی تمدن کے مدارج کا ایک درجہ دل سے غور کریں اور اس بات کو نظر انداز کر دیں کہ لوگ ہمیں کیا کہیں گے اور ناموں پر فدا ہونے والے لوگ جو حقیقت پر غور کرنے کے عادی نہیں ہم پر کیا فتویٰ لگائیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ غلامی در حقیقت انسانی تمدن کے مدارج کے وسیع سلسلے میں سے ایک درجہ ہے اور اسے