سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 284 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 284

سيرة النبي علي 284 جلد 3 ہو جاتے اور لوگ مرگی کا دورہ سمجھ کو جوتیاں مارتے کیونکہ اہل عرب میں یہ رواج تھا۔تو کبھی یہ حال تھا اور پھر اس قدر ترقی حاصل ہوئی کہ کسری جیسے زبردست حکمران کی زینت و آرائش کا رومال آپ کے ناک صاف کرنے کے کام آتا تھا۔یہ لولا دُعَاؤُكُمْ کی دوسری مثال ہے۔جب رسول کریم یہ آگے بڑھے تو آپ کے وابستگان دامن بھی ترقی کر گئے۔جیسے وائسرائے کے دربار میں بڑے بڑے رؤسا اور معززین بھی بعض اوقات نہیں جا سکتے لیکن اس کا بیرا جا سکتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے انبیاء کے ساتھ تعلق پیدا کرنے والے بھی ترقی کر جاتے ہیں۔“ (الفضل 27 ستمبر 1931ء) 1 صحابی کا نام عُروہ بخاری کتاب المناقب باب سؤال المشركين صفحه 611 حدیث نمبر 3642 مطبوعہ 1999ء مکتبہ دار السلام رياض الطبعة الثانية 2: الفرقان: 78 3:ترمذى ابواب الزهد باب ما جاء في معيشة اصحاب النبي علل صفحہ 539 حدیث نمبر 2365 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى