سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 219
سيرة النبي عليه 219 جلد 3 انجیل کی ابتدا اس طرح ہے:۔ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔یہی ابتدا میں خدا 66 کے ساتھ تھا 4۔“ لیکن قرآن کریم اس دلیل کے ساتھ اپنی بات شروع کرتا ہے کہ اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِی خَلَقَ۔اے محمد ! ( ع ) تم ان لوگوں کے معلم بن جاؤ اور پڑھو اس خدا کے نام کے ساتھ جس نے دنیا کو پیدا کیا۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔اس نے انسان کو ایک خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ہاں اے محمد ! پڑھ کہ تیرے پڑھتے پڑھتے خدا کی عزت دنیا میں قائم ہو جائے گی۔“ فضائل القرآن نمبر 2 صفحہ 52 53 ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ 1963ء) ل صلى الله۔1 بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله عله صفحه 1 حدیث نمبر 3 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية 2: العلق : 2 تا 6 3: پیدائش باب 1 آیت 1، 2 پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 2011ء 4 یوحنا باب 1 آیت 1، 2 پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 2011ء