سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 160

سيرة النبي م 160 جلد 3 قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰی کا مظہر ہے۔خدا کی لاکھوں کروڑوں برکتیں نازل ہوں تجھ پر اے کامل انسان ! جس نے ہمیں شش و پنج کی زندگی سے نجات دلا کر اس یقین پر قائم کیا کہ انسانیت تقویٰ کے خلاف نہیں بلکہ وہ تقویٰ کے حصول کا ایک ذریعہ اور خدا تعالیٰ کے وصال کا ایک موجب ہے۔تیرا درجہ بلند ہو کہ تو جس قدر خدا کے قریب ہوا اسی قدر ہمارے نزدیک ہوا۔یقیناً تو ہمارا ہے اور ہم تیرے ہیں۔وَاخِرُ دَعُونَا أَن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الفضل 31 مئی 1929 ء) 66 1 : نسائى كتاب عشرة النساء صفحہ 469 حدیث نمبر 3391 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الاولى 2: البقرة: 223 3 نسائى كتاب عشرة النساء صفحہ 469 حدیث نمبر 3391 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى 4: ابن ماجه ابواب النکاح باب حسن معاشرة النساء صفحہ 283 حدیث نمبر 1977 ء مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى میں "خيركم خير کم لاهله“ کے الفاظ ہیں 5: يونس : 3 6: النجم : 10