سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 125 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 125

سيرة النبي علي 125 جلد 3 رسول کریم ع کا خدا کی محبت کی طرف بلانے کا خوبصورت انداز حضرت مصلح موعود 24 اگست 1928ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔حدیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ ایک جنگ کے بعد بیٹھے ہوئے تھے ، کچھ صحابہ بھی آپ کے پاس تھے۔دیکھا گیا کہ ایک عورت میدان جنگ میں آئی ہے، اس نے ایک بچہ کو اٹھایا چھاتی سے لگا کر چھوڑ دیا اور آگے چل دی۔پھر دوسرا بچہ جو اسے نظر آیا اسے اٹھا لیا اور چھاتی سے لگا کر چھوڑ دیا اور آگے چلی گئی۔کئی دفعہ اس نے اسی طرح کیا حتیٰ کہ ایک بچہ اسے نظر آیا اسے اس نے اٹھا کر چھاتی سے لگا لیا اور پھر آرام سے ایک جگہ بیٹھ گئی۔دراصل اس کا بچہ کھویا گیا تھا وہ اپنے بچہ کی محبت کی وجہ سے جو بچہ دیکھتی اسے اٹھا لیتی اور پیار کرتی۔چونکہ وہ اس کا اپنا بچہ نہ ہوتا اس لئے چھوڑ دیتی اور اپنے بچہ کی تلاش شروع کر دیتی یہاں تک کہ اسے اپنا بچہ مل گیا اور وہ اسے لے کر آرام سے بیٹھ گئی۔رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا تم نے اس عورت کو دیکھا کس بے تابی سے اپنے بچہ کو تلاش کر رہی تھی۔اب جس طرح اس کا دل اپنے بچہ کو پا کر مطمئن ہو گیا ہے بعینہ اسی طرح اللہ تعالیٰ اُس وقت خوش ہوتا ہے جب اس کا کوئی گمراہ بندہ اس کی طرف آ جاتا ہے 1۔اُس وقت وہاں کئی لوگ بیٹھے تھے۔کئی نے تو اس عورت کی طرف دیکھا بھی نہ ہو گا۔کئی ایک نے یہ خیال کیا ہو گا کہ کوئی پاگل عورت ہے جو ایک بچہ کو اٹھاتی اور پھر