سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 28 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 28

سيرة النبي عمال 28 28 سب نبیوں سے افضل اور پیارا نبی حضرت مصلح موعود نے لاہور کے احمدی تاجروں کی درخواست پر 19 جنوری 1920 ء کو بیرون دہلی دروازہ میں صداقت احمدیت“ کے موضوع پر تقریر فرمائی۔صل الله اس میں رسول کریم ﷺ کا دیگر انبیاء سے موازنہ کرتے ہوئے فرمایا :۔الله ”دنیا میں بہت سے انبیاء گزرے ہیں اور اس وجہ سے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے پیارے اور بزرگ تھے اور اس کی طرف سے بھیجے ہوئے تھے ہمارے سردار ہیں۔ہم ان کا ادب اور احترام کرتے ہیں اور ان سے محبت رکھتے ہیں اور جب خدا تعالیٰ توفیق دے اپنے نبی کریم ﷺ کے علاوہ ان کو بھی درودوں میں شامل کر لیتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے مالک اور خالق کے پیارے ہیں تو ہمارے بھی پیارے ہیں۔ان کو ہمارے مالک اور خالق خدا نے عزت دی ہے اور جن کو اس نے عزت دی ہے ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔پس ہم تمام انبیاء علیہم السلام کا احترام کرتے ہیں خواہ ان کا نام ہمیں قرآن کریم کے ذریعہ معلوم ہوا یا قرآن نے ان کا نام نہیں لیا۔قرآن کے اس مقرر کردہ اصول کے ماتحت کہ وَاِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرُ 1 کوئی امت ایسی نہیں گزری جس میں نذیر نہ آیا ہو ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور جہاں جہاں کوئی نبی آیا ہے اس کا احترام کرتے ہیں۔فضیلت رسول الله له بر جملہ انبیاء لیکن باوجود اس اقرار کے ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ان سب نبیوں اور سب انسانوں کے جو آج تک پیدا ہوئے یا آئندہ پیدا ہوں گے سردار جلد 2