سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 20
سيرة النبي الله 20 20 رسول کریم علیہ کے تعدد ازدواج پر اعتراض کا جواب تعدد ازدواج کے حوالہ سے رسول کریم اللہ پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے حضرت مصلح موعود اپنے خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1919 ء بر موقع جلسه سالا نہ قادیان میں فرماتے ہیں :۔" الله ان معاملات میں سے ایک خاص معاملہ تعدد ازدواج کا ہے۔میں ہی شاید وہ شخص ہوں جو قرآن کریم ، احادیث اور حضرت مسیح موعود کی تحریروں سے استدلال کر کے احمد یہ سلسلہ میں سے اس کی تائید میں زور دیتا رہا ہوں۔لیکن اس وقت میں اس کا ایک دوسرا پہلو دکھانا چاہتا ہوں۔میں اس پر اس لئے زور دیا کرتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ پر مخالفین اعتراض کیا کرتے ہیں کہ آپ نے نعوذ باللہ شہوت رانی کے لئے ایک سے زیادہ نکاح کئے تھے۔اب مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ دنیا کو دکھلا دیں که رسول کریم ﷺ کی یہ شہوت رانی نہیں تھی بلکہ بہت بڑی قربانی تھی۔جب کوئی ایک سے زیادہ بیویاں کرتا ہے تب اس کو پتہ لگتا ہے کہ یہ کتنی بڑی مشکل بات ہے۔رسول کریم ﷺ پر تو یہ اعتراض کر دیا گیا ہے کہ آپ نے نعوذ باللہ شہوت رانی کے لئے زیادہ بیویاں کیں مگر میں تجربہ کے بعد جانتا ہوں کہ دوعورتوں کے ساتھ ہی مساوی معاملہ کرنے میں کس قدر نفس کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔اور یہ رسول کریم ﷺ ہی کی شان تھی کہ آپ نے 9 کے ساتھ مساوی معاملہ کیا۔شہوت رانی تو یہ ہے کہ ایک کو چھوڑ کر دوسری عورت کو اپنے پاس رکھا جائے نہ یہ کہ ایک شخص جو سب کو مساوی حقوق دیتا ہے ، مساوی سلوک کرتا ہے اسے شہوت ران کہا جائے۔کیونکہ یہ کھلی بات ہے کہ جب جلد 2