سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 227 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 227

سيرة النبي ع 227 جلد 2 اسلامی حکومت کا فرض مقرر کرتا ہے کہ وہ امن کو قائم رکھے اور سخت مذمت ان لوگوں کی بیان کرتا ہے جو لوگ فساد کرتے ہیں اور فرماتا ہے کہ ایسے حاکم جن کی غفلت یا ظلم سے فساد پھیلتا ہے خدا تعالیٰ کے حضور میں سخت مجرم ہیں 12۔رسول کریم ﷺ نے اسلامی حکومت کا یہ نقشہ کھینچا ہے کہ ایک عورت اکیلی سینکڑوں میل کا سفر کرتی چلی جائے اور اس کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو 13۔ایک فرض اس کا یہ مقرر کیا گیا ہے کہ وہ ملک کی خوراک کا انتظام رکھے۔ابتدائی خلفاء کے زمانہ میں اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا تھا اور خلفاء خود خوراک کے جمع رکھنے کا تعہد کرتے تھے اور جب غلہ کی کمی ہوتی تھی تو ہر شخص کے لئے پر چی جاری کرتے تھے جس کے ذریعہ سے وہ سرکاری سٹوروں میں سے غلہ خرید سکے تا ایسا نہ ہو کہ بعض لوگ زیادہ غلہ جمع کر لیں اور باقی محروم رہیں۔ایک فرض یہ مقرر کیا ہے کہ راستوں کی درستی کا خیال رکھیں تا کہ سفروں اور ادھر سے اُدھر جانے میں آسانی ہو۔چنانچہ ابتدائی زمانہ اسلام میں جبکہ گاڑیاں نہیں تھیں صرف پیدل چلتے تھے یہ حکم تھا کہ راستے کم سے کم ہیں فٹ چوڑے بنائے جائیں مگر یہ ایک اصول بتایا گیا ہے کہ راستے چوڑے رکھوانے چاہئیں۔اس زمانہ میں چونکہ گاڑیاں اور موٹریں بکثرت چلتی ہیں اس لئے آجکل اسی نسبت سے راستوں کو زیادہ چوڑا رکھوانا ضروری ہوگا۔“ احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ 208 تا 212 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ 1977ء) 1 بخاری کتاب الجمعة باب الجمعة فى القرى والمدن صفحه 143 144 حدیث نمبر 893 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2: کنز العمال جلد 2 صفحہ 649،648 حدیث نمبر 35978 مطبوعہ دمشق 2012ء الطبعة الاولى 3: الاحكام السلطانية لامام ابو الحسن علی بن محمد بن حبيب بصرى الماوردی صفحہ 235 مطبوعه مصر