سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 226 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 226

سيرة النبي ع 226 جنگ میں برابر استقلال سے اس امر کا تعہد کرو۔جلد 2 ایک فرض حکومت کا حفظانِ صحت کا خیال ہے۔چنانچہ راستوں اور پبلک جگہوں الله وغیرہ کی صفائی کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو حکم دیتا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ 1۔علاوہ قلبی اور جسمانی صفائی کا خیال رکھنے کے گندگی اور غلاظت کو عام طور پر دور کر۔یعنی اسلامی حکومت کا فرض ہے کہ پبلک صفائی کا خیال رکھے۔رسول کریم ﷺ ہمیشہ صحابہ کو مقرر فرماتے تھے کہ وہ آوارہ کتوں کو مار دیں تا ان کے جنون کی وجہ سے لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔ایک فرض اسلامی حکومت کا یہ ہے کہ وہ ملک کی تعلیم کا انتظام کرے۔اللہ تعالیٰ الله نے قرآن کریم میں رسول کریم ﷺ کے فرائض میں سے ایک فرض تعلیم مقرر فرمایا ہے۔فرماتا ہے وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ و۔احکام ضرور یہ اور ان کی حکمت کا سکھانا اس رسول کا کام ہے۔کتاب سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ صرف قرآن کریم مراد ہے کیونکہ قرآن کریم میں علم ہیئت ، علم نباتات علم تاریخ علم الاخلاق، علم طب، علم حیوانات وغیرہ کا ذکر ہے اور ان کی طرف توجہ دلائی ہے۔پس کتاب کے سکھانے میں ان علوم کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلى كُلِّ مُسْلِمٍ 10 - رمسلمان پر علم پڑھنا فرض ہے اور آپ ہمیشہ اس امر کا خیال رکھتے تھے۔بدر میں جو پڑھے لکھے لوگ قید ہوئے آپ نے ان سے معاہدہ کیا کہ بجائے روپیہ دے کر آزاد ہونے کے وہ مسلمان بچوں کو پڑھائیں 11۔ایک فرض حکومت اسلام کا یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کرے جو پیشہ تو جانتے ہیں لیکن ان کے پاس کام کرنے کو روپیہ نہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں اسلامی بیت المال میں سے ایک حصہ ایسے لوگوں کے لئے مقرر کیا ہوا ہے۔ایک فرض یہ ہے کہ وہ اندرونی امن کو قائم رکھے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ