سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 179

سيرة النبي علي 179 جلد 2 سے کچھ نہ کہیں۔سید ھے چلے جاویں اور جا کر اپنی قربانی کے گلے پر چھری پھیر دیں۔چنانچہ آپ گئے اور اپنے اونٹ کے گلے پر نیزہ مارا۔یہ دیکھ کر سب لوگ اس طرح کھڑے ہوئے کہ ہر ایک یہی چاہتا تھا کہ مجھ سے کوئی اور پہلے نہ ہو جائے 1 کیونکہ صرف ان کے دل ٹوٹے ہوئے تھے۔رسول کریم ﷺ کو قربانی کرتے دیکھ کر سب اٹھ کھڑے ہوئے۔تو ایک عورت کے مشورے کی بدولت یہ مشکل حل ہو گئی۔“ ( الفضل 22 جنوری 1923 ء ) 1:بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 447 تا 449 حدیث نمبر 2731، 2732 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية