سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 159

سيرة النبي الله 159 اثر کیا جو آپ نے قبل دعوی ان لوگوں میں گزاری۔جلد 2 جب آپ نے دعوی کیا تو چونکہ مکہ عرب کے لوگوں کا مرکز تھا اس لئے وہاں کے چند سر بر آوردہ لوگوں نے جمع ہو کر تجویز کی کہ باہر سے لوگ آئیں گے اگر ہم ان کو آپ کے متعلق مختلف باتیں بتائیں گے تو ہماری رائے کو غلط سمجھیں گے۔چاہئے کہ مل کر ایک فیصلہ کریں اور وہی جواب دیا کریں۔ان میں سے ایک شخص نے جواب دیا کہ ہم کہہ دیا کریں کہ وہ جھوٹا ہے۔اُسی وقت دوسروں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہم نے اس کو کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا اور ہم اس کو صادق اور امین کے طور پر ہی پیش کیا کرتے تھے۔اب اس کو جھوٹا کیسے کہیں گے وہ لوگ تو ہمیں کو زم کہیں گے 2۔یہ چیز تھی جو ان کو جھکائے ہوئے تھی۔“ (الفضل 19 اکتوبر 1922ء) 66 1: بخاری كتاب التفسير تفسير سورة الشعراء باب وانذر عشیرتک الاقربین صفحہ 836 حدیث نمبر 4770 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية 2 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 316، 347 348 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى