سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 157
سيرة النبي عالم 157 جلد 2 نور محمدی عله ایک صاحب نے حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی خدمت اقدس میں عریضہ تحریر کیا جس میں یہ مسئلہ برائے دریافت عرض کیا کہ غیر احمدی اس بات کے قائل ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قبل اس کے کہ کوئی فلک یا ملک یا کوئی اور چیز پیدا کرتا نور محمدی کو پیدا کیا۔اور دوئم یہ کہ رسول کریم ﷺ کا نور بشکل طاؤوس یا طوطے کے تھا اور وہ چالیس ہزار سال کے بعد پانی سے نکلا۔اور اس نے پروں کو جھاڑا پھر اس سے ایک لاکھ چوبیس ہزار قطرے گرے۔ان قطروں سے وہ نبی پیدا ہوئے جو کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار ہیں۔میں اس مسئلہ کا قائل نہیں حضور کیا فرماتے ہیں۔اس کے جواب میں حضرت مصلح موعود نے تحریر فرمایا:۔صلى الله یہ باتیں غلط روایات کی بنا پر لوگوں میں مشہور ہیں۔باقی نور محمدی اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلے بنا۔یعنی اللہ تعالیٰ نے انسان میں محمد ﷺ جیسا انسان پیدا ہونے کی قابلیت رکھی تب اسے پیدا کیا۔پس اس لحاظ سے وہ پہلے بنا تھا۔“ (الفضل 25 ستمبر 1922ء)