سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 117
سيرة النبي عمال 117 جلد 2 سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان باتوں میں سے ہے کہ جن کا آپ کو بہت خیال رہتا تھا۔اس بات کو اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا محبوب اور مقرب بنانے میں مهمان نوازی بھی دخل رکھتی ہے۔رسول کریم ﷺ پر جو فیضان اترے وہ پہلی زندگی کا نتیجہ تھے۔محمد ( ﷺ ) پر ظلماً وحی نہیں اتاری گئی کہ خدا نے یونہی بغیر کسی وجہ کے اپنی وحی سے آپ کو عزت بخشی بلکہ محمد ﷺ کا آئینہ ایسا تھا کہ اس میں خدا کا چہرہ نظر آتا تھا۔محمد ﷺ کو اس درجہ پر پہنچانے والی بات مہمان نوازی بھی تھی۔گویا دنیا پر جو یہ احسان ختم نبوت کا ہوا اس میں ایک ہاتھ مہمان نوازی کا بھی ہے۔“ (الفضل 26 جنوری 1922ء) 1 بخارى كتاب الادب باب من كان يؤمن بالله واليوم الآخر صفحه 1052 حدیث نمبر 6019 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية 2 بخاری کتاب التفسير تفسير اقرأ باسم ربک الذی خلق صفحہ 886 حدیث نمبر 4953 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية