سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 37 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 37

سيرة النبي علي 37 جلد 1 اس لئے کہ اس میں بادشاہوں پر حکومت کا مفہوم پایا جاتا ہے، بادشاہ پر معزز ہے ادنی نہیں۔اسی طرح ایسی نبوت جس کے ماتحت اور نبوتیں بھی ہوں اُس نبوت سے اعلیٰ اور افضل ہے جس کے ماتحت اور نبوت کوئی نہ ہو۔کیا وہ شخص زیادہ معزز ہوگا جو صلى الله در بارشاہی تک انسان کو پہنچا دے یا جو دروازہ پر ہی لے جا کر چھوڑ دے۔پس ہمارا یقین ہے کہ محمد رسول اللہ ہی لیے اپنی امت میں سے لوگوں کو اٹھا کر اعلیٰ مقامات پر پہنچا دیتے ہیں اور آپ کے ماتحت ہزاروں نبی ہوں گے جو آپ کے ایک ایک لفظ کو قابل اطاعت جانیں گے اور آپ کی محبت اور فرمانبرداری کو ذریعہ نجات یقین کریں گے۔کیا یہ زیادہ معزز درجہ ہے یا وہ جو ہمارے مخالف پیش کرتے ہیں؟ پس ہم اسی اصل کے ماتحت حضرت مسیح موعود کو بموجب احادیث صحیح نبی اور مامور مانتے ہیں اور اس اعتقاد سے رسول اللہ ﷺ کی شان میں فرق نہیں آتا بلکہ اور بھی اعلیٰ ثابت ہوتی ( تفخیذ الا ذہان اپریل 1911ء) 66 ہے۔1: آل عمران : 32