سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 459 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 459

سيرة النبي علي 459 جلد 1 زبان پر ہوتا۔اگر وہ کھانا کھاتا تو خدا کا نام لیتا، اگر کپڑا پہنتا تو خدا کا نام لیتا، اگر پاخانہ جاتا تو خدا کا نام لیتا ، پاخانہ سے فراغت پا تا تو خدا کا نام لیتا ، شادی کرتا تو خدا کا نام لیتا ، غم میں مبتلا ہوتا تو خدا کا نام اس کی زبان پر ہوتا ، کوئی پیدا ہوتا تو خدا کا نام لیتا، کوئی مرتا تو خدا کا نام لیتا، اگر اٹھتا تو خدا کا نام لیتا، اگر بیٹھتا تو خدا کا نام لیتا، سونے لگتا تو خدا کا نام لیتا، جاگتا تو خدا کا نام لیتا، صبح ہوتی تو خدا کا نام لیتا ، شام ہوتی تو خدا کا نام لیتا۔بہر حال محمد (ع) کو کچھ بھی کہو مگر اللہ کے لفظ کا اس کو ضرور جنون تھا۔یہ نمونہ ہے آپ کے اعمال کا کہ دشمن سے دشمن بھی مجبور ہے اس بات کا اقرار کرنے پر کہ آپ کے لب پر ہر وقت اور ہر حال میں اور آپ کی ہر ایک حرکت وسکون (الفضل 14 دسمبر 1918ء) میں خدا ہی نظر آتا تھا۔“