سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 458 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 458

سيرة النبي علي 458 جلد 1 صلى الله رسول کریم مہ خدا کے سب سے بڑے عاشق حضرت مصلح موعود 6 دسمبر 1918 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔"رسول کریم ﷺ کا ایمان حقیقی ایمان تھا۔سب مسلمان الْحَمدُ لِلَّهِ کہتے ہیں اور الْحَمْدُ لِله کے معنی یہ ہیں کہ سب سچی تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو ہر قسم کے نقصوں سے پاک اور تمام خوبیوں کا جامع ہے۔پس جس کے لئے سب تعریفیں ہوں گی وہی سب سے زیادہ حسین ہوگا اور جو سب سے زیادہ حسین ہوگا وہی زیادہ محبوب اور مطلوب ہوگا۔اس لئے جو الْحَمُدُ لِلَّهِ کہتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا کے سوا کوئی حسین نہیں۔لیکن اگر وہ اور چیزوں کی بھی پرستش کرتا ہے تو وہ حقیقت میں اَلحَمدُ لِلہ کے ثمرات سے بے خبر ہے۔یوں تو الحَمدُ لِلَّهِ اپنے رنگ میں ہر ایک مذہب کا آدمی کہے گا مگر عمل اس کے مخالف ہو گا لیکن جن کو واقعی اس پر یقین ہوگا ان کا عمل ان کے ایمان پر گواہی دے گا۔ان لوگوں کے مقابلہ میں جو الْحَمدُ لِلهِ تو کہتے ہیں مگر صلى الله ان کے اعمال اس پر گواہی نہیں دیتے۔رسول کریم علیہ کو دیکھو۔آپ نے بھی الْحَمْدُ لِلهِ کہا کہ خدا کے لئے سب خوبیاں ہیں۔پھر آپ نے اس قول کو زندگی کے ہر ایک شعبے میں نباہا۔فرانس کا ایک مشہور مصنف لکھتا ہے کہ ہم کچھ بھی (نعوذ باللہ ) محمد (ﷺ) کے متعلق کہیں۔ہم کہیں کہ وہ پاگل تھا، مجنون تھا، اس نے دنیا میں ظلم کئے ، اس نے سوسائٹی میں تفرقہ ڈالا مگر ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ اس کو خدا کے نام کا سخت جنون تھا۔ہم اور کچھ بھی کہہ دیں مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کو خدا سے تعلق نہیں تھا۔وہ جو کچھ بھی کرتا اور وہ جس حالت میں بھی نظر آتا ، خدا کا نام ضرور اس کی