سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 436 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 436

سيرة النبي علي 436 جلد 1 صلى رسول کریم اللہ کا ازواج مطہرات سے مشورہ لینا حضرت مصلح موعود اپنے ایک لیکچر فرمودہ 6 اکتوبر 1917 ء میں اہم امور میں رسول کریم ﷺ کا اپنی ازواج سے مشورہ لینے کے بارہ میں فرماتے ہیں:۔پھر رسول کریم ﷺ کی عادت تھی اور احادیث سے ثابت ہے کہ آپ بڑے بڑے اہم امور میں اپنی بیویوں سے مشورہ لیتے تھے۔چنانچہ جب آپ حج کو گئے ہیں اور کفار نے مکہ جانے سے روک دیا ہے تو آپ نے مسلمانوں کو فرمایا کہ احرام کھول دیں لیکن انہوں نے نہ کھولے۔تو آپ بیوی کے پاس گئے اور جا کرسب بات بتائی۔انہوں نے کہا آپ خاموش ہو کر جائیں اور قربانی کر کے اپنا احرام کھول دیں یہ دیکھ کر سب ایسا ہی کریں گے۔آپ نے ایسا ہی کیا اور سب مسلمانوں نے احرام کھول دیئے 1۔تو ہمیشہ عورتیں بڑی بڑی خدمتیں کرتی اور امور مُہمہ میں مشورے دیتی رہی ہیں۔پس آجکل کی عورتوں کا یہ غلط خیال ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتیں حالانکہ وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں۔“ ( الفضل 27 اکتوبر 1917ء) 1 بخارى كتاب الشروط باب فى الجهاد والمصالحة مع اهل الحرب وكتابة الشروط صفحه 447 تا 449 حدیث نمبر 2731 ، 2732 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية