سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 437 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 437

سيرة النبي علي 437 جلد 1 صلى الله رسول کریم ع کامل موحد حضرت مصلح موعود نے 6 اکتوبر 1917ء کے لیکچر میں رسول کریم ﷺ کو بطور کامل توحید پرست بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔صلى الله اسلام کا سب سے بڑا عقیدہ یہ ہے کہ خدا ہے اور ایک ہے اس عقیدہ کو پھیلانے کے لئے آنحضرت ﷺ کو بڑی بڑی تکالیف اٹھانی پڑیں۔مکہ والوں کا ذریعہ معاش چونکہ بت ہی تھے اور انہیں پر ان کی گزران تھی اس لئے بتوں کو چھوڑنا ان کے لئے بہت مشکل تھا۔جب آنحضرت ﷺ نے بتوں کے خلاف سمجھانا چاہا تو انہوں نے ایک مجلس کی اور ایک آدمی مقرر کیا جو آنحضرت ﷺ کو جا کر کہے کہ آپ اس بات سے باز آجائیں۔چنانچہ وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آکر کہا کہ اگر آپ کو مال کی خواہش ہے تو ہم بہت سا مال لا کر آپ کے سامنے ڈھیر کر دیتے ہیں۔اگر حکومت کی خواہش ہے تو ہم سب آپ کو حاکم ماننے کے لئے تیار ہیں۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میری بات مانی جائے تو آئندہ ہم آپ کے مشورہ کے بغیر کوئی بات نہیں کریں گے اور اگر آپ کو کوئی بیماری ہو گئی ہے تو ہم اس کا علاج کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن آپ بتوں کے خلاف کہنا چھوڑ دیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم لوگ سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر رکھ دو تو بھی میں یہ کہنا نہیں چھوڑوں گا کہ خدا ایک ( الفضل 27 اکتوبر 1917ء ) آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ حضرت نوح سے لے کر آپ ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں 1۔“ اس زمانہ کا فتنہ تک کے سب نبیوں نے اس فتنہ کی خبر دی ہے جو حضرت مسیح موعود