سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 415 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 415

سيرة النبي علي 415 جلد 1 پانی کم ہو گیا آپ نے تھوڑے سے پانی میں ہاتھ ڈالا اور وہ بڑھ گیا 3۔مگر یہ بھی ثابت ہے کہ اس خارق عادت امر دکھلانے سے پہلے آپ نے چاروں طرف آدمی دوڑائے کہ پانی کی تلاش کرو لیکن جب پانی کا کوئی سراغ نہ ملا تو پھر آپ نے ایسے ایسے معجزے دکھلائے۔کسی ایسی جگہ آپ نے کوئی معجزہ نہیں دکھلایا کہ جہاں سے پانچ سات میل تک پانی مل سکتا ہو اور آپ نے کہا ہو کہ وہاں سے پانی لانے کے لئے تکلیف کرنے کی کیا ضرورت ہے لو ہم خود اسی جگہ پانی بڑھا دیتے ہیں بلکہ اُس وقت آپ نے ایسا کیا جبکہ پانی کے ملنے سے بالکل ناامیدی ہوئی۔تو ایک شخص نے اگر پورا زاد راہ لے کر ایک سینکڑوں میل کے جنگل کا سفر اختیار کیا ہولیکن راستے میں اُس کے سامان پر کوئی آفت آپڑی ہو اور وہ تباہ ہو گیا ہو اس لئے وہ نہ آگے کا رہا نہ پیچھے کا۔ایسے وقت میں بغیر سامان مہیا کئے بھی وہ صرف دعا پر بھروسہ کر سکتا ہے کیونکہ یہ ایسا موقع ہے کہ اب سامان کا مہیا کرنا اس کی طاقت سے باہر ہے۔مگر جب کوئی شخص بغیر زادِ راہ کے اتنا لمبا سفر اختیار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ چلو ساتھ بوجھ کیا اٹھانا ہے دعا کر لیا کریں گے تو یہ درست نہیں۔ایسا کرنے والا تو خدا تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے لیکن اللہ کو اس کی پرواہ کیا ہے۔“ ( الفضل 7 نومبر 1916ء) 1: بخاری کتاب المغازى باب غزوة الحديبية صفحه 705 حدیث نمبر 4147 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2 ترمذى كتاب صفة القيامة والرقائق والورع الخ باب حديث اعقلها وتوكل صفحه 572 حدیث نمبر 2517 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية 3:بخارى كتاب الاشربة باب شرب البركة والماء المبارك صفحه 999 حدیث نمبر 5639 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية