سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 320
سيرة النبي علي 320 جلد 1 اصرار پر باہر نکلے۔پھر صحابہ کو خیال آیا کہ ہم نے آپ کو مجبور کیا ہے ایسا نہ ہو اس کا کوئی بد نتیجہ نکلے۔پھر آپس میں مشورہ کر کے نبی کریم ﷺ کے حضور عرض کیا کہ ہم نے حضور پر بہت زور دیا ہے حضور! اب واپس تشریف لے چلیں۔آپ نے فرمایا نبی ہتھیار باندھ کر نہیں رکھا کرتے 2۔بالآخر نتیجہ یہ ہوا کہ بہت سے صحابہ فتح ہونے کے بعد ذبح (شہید) ہوئے اور نبی کریم ﷺ کے رشتہ دار بھی شہید ہوئے۔اگر شہر میں رہتے تو تیسری بات بھی پوری ہو جاتی۔الله غرض بہت سوال پیش کرنے دکھ کا موجب ہوتے ہیں جو شریعت کا حکم ہو یا جو نبی حکم دے وہ کرو۔زائد بات مت طلب کرو کہ اس کا نتیجہ اچھا نہیں۔نبی کریم ہے کا معمول تھا کہ آپ مانگ کر کسی عہدہ کو لینے والے کے سپر د کوئی عہدہ نہ کرتے کیونکہ آپ جانتے تھے کہ اسے کبھی اس کو پورا کرنے کی توفیق نہیں ملے گی۔آپ تو فطرت انسانی کا بڑا مطالعہ رکھنے والے تھے۔“ ( الفضل 20 اگست 1914 ء ) 1:بخارى كتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم صفحہ 317 حدیث نمبر 1975 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2 سیرت ابن ہشام عربی جلد 3 صفحہ 68 مطبع البابی الحلبی مصر 1936ء