سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 319

سيرة النبي علي 319 جلد 1 صلى الله رسول کریم ﷺ کی سیرت کے متفرق پہلو حضرت مصلح موعود نے 14 اگست 1914 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا:۔عبد اللہ بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں کہ میں دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کیا کرتا تھا۔نبی کریم ﷺ نے یہ معلوم ہونے پر مجھے طلب فرمایا اور فرمایا کہ یہ طریق ٹھیک نہیں ہے۔ایک ماہ میں تین دن روزے رکھا کرو اور پھر افطار کیا کرو۔میں نے عرض کیا میں اپنے اندر اس سے زیادہ طاقت پاتا ہوں۔آپ نے فرمایا پھر نبی اللہ داؤد کا روزہ رکھا کرو۔وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کیا کرتے تھے۔میں نے عرض کیا میں اپنے اندر اس سے زیادہ طاقت پاتا ہوں۔آپ نے فرمایا نہیں ! اس سے بہتر کوئی روزہ نہیں ہوسکتا۔پھر جب یہ بوڑھے ہو گئے تو ان کو طاقت نہ تھی۔کہتے ہیں پھر میں کہا کرتا تھا کاش ! میں نبی کریم ﷺ کا حکم مان لیتا اور سوال نہ کرتا۔لیکن مجبور ہوں کہ نبی کریم ﷺ سے وعدہ کر چکا ہوں اس لئے چھوڑ نہیں سکتا 1۔جنگ احد میں جانے سے پہلے نبی کریم ﷺ نے ایک خواب دیکھا کہ ایک گائے ذبح کی گئی ہے (یہاں بھی اَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً ہے ) دوسرے یہ دیکھا کہ میری تلوار میں کچھ نقص ہے اور میں نے ایک مضبوط زرہ پر ہاتھ رکھا ہے۔اس کی تعبیر آپ نے یہ کی کہ چند صحابہ مارے جائیں گے اور جنگ میں میرا کوئی رشتہ دار بھی مارا جائے گا۔اور وہ زرہ مدینہ منورہ ہے۔پھر آپ باہر تشریف لائے اور صحابہ کو فرمایا کہ میرا ارادہ ہے کہ اندر بیٹھ کر ہی دشمن کا مقابلہ کریں۔نوجوان صحابہؓ نے یہ بات نہ مانی اور عرض کیا ہم باہر نکل کر لڑیں گے کیونکہ لوگ ہمیں بزدل کہیں گے۔آخر آپ صحابہ کے