سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 315 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 315

سيرة النبي علي 315 جلد 1 رسول کریم ہے کے مشن میں رکاوٹیں اور کامیابیاں جون 1914ء میں حضرت خلیفہ المسیح اثانی المصلح الموعود نے ایک رؤیا کی بناء پر ایک کتاب تصنیف فرمائی جس کا نام ”تحفۃ الملوک“ رکھا گیا۔یہ کتاب جماعت کے ایک وفد نے والی حیدر آباد دکن میر عثمان علی خان کو پیش کی۔کتاب میں اسلام کی ابتدائی حالت اور رسول کریم ﷺ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا:۔”اسلام کی جو نازک حالت ان ایام میں ہے وہ پہلے کسی زمانے میں نہیں ہوئی اور موجودہ حالت کو جب ابتدائے ایام کی حالت سے مقابلہ کر کے دیکھیں تو بدن پر رعشہ سا طاری ہو جاتا ہے کیونکہ ابتدائے اسلام کے احوال اور آج کل کے احوال میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ایک وہ زمانہ تھا کہ اسلام نہایت غربت کی حالت میں تھا آنحضرت ﷺ فِدَاهُ اَبِی وَأُمِّى تنِ تنہا اس پاک مذہب کی تعلیم سے لوگوں کو آگاہ کرتے تھے۔نہ کوئی مولوی تھا، نہ عالم ، نہ واعظ، نہ کوئی سلطنت اس دین کی حامی تھی نہ کوئی فوج و سپاہ اس دین کو دشمنوں کے حملوں سے بچانے پر مامور تھی۔بس وہی پاک وجود لاکھوں آفتوں اور کروڑوں مصائب کی موجودگی میں مکہ جیسے مقام میں ( جس کے باشندوں کا واحد ذریعہ معاش بتوں کے استھانوں کی خدمت تھا اور جو گل عرب میں بتوں کے پجاری ہونے کی وجہ سے ہی معزز تھے ) شرک کی بیخ کنی کے لئے رات اور دن مشغول تھا۔چند نیک طبع اور سلیم الفطرت انسان اس کی پاک